• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خاں میں 85 کروڑ روپے خوردبرد کرنیکاملزم ٹھیکیدار لاہور سے گرفتار

لاہور(نیو زرپورٹر) 85کروڑ روپے خوردبرد کرنےکے الزام میں ٹھیکیدار عمران  چیمہ  اینٹی کرپشن پنجاب  کے ہاتھوں لاہور سے گرفتار، ملزم کو اینٹی کرپشن رحیم یار  خان کے  حوالے کر دیا گیا ہے،  رحیم یار خان  سٹی سمیت پورے اضلاع میں سیوریج بچھانے کا ٹھیکہ اڑھائی ارب روپے میں دیا گیا جس میں ٹھیکیدار نے  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے کے ساتھ ملی بھگت کرکےناقص میٹریل کا استعمال کیاجس سےسرکاری خزانے کو85کرو ڑ روپے کا نقصان پہنچایا  گیا۔  کیس اینٹی کرپشن  رحیم یار خان کے سپرد کیا گیا، انکوائری مکمل کرنے کے بعد ٹھیکیدار سمیت  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ  عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بر گیڈیئر (ر) مظفرعلی رانجھا نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے توسرکل افسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر زبیر اخلاق نے چھاپہ مار کر ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ 
تازہ ترین