ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ملتان سمیت گیارہ اضلاع کے مقامی اداروں کو ماہ اپریل کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کاحکم دیا ہے اس سلسلے میں دو رز قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بہاولپور، ڈی جی خان،فیصل آباد ، گوجرانولہ ،گجرات ، راولپنڈی ، مری ،ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ اور ملتان کی میونسپل کارپوریشن کو ماہ اپریل کی مجوزہ ترقیاتی اقدامات کی تکمیل کیلئے 58کروڑ13لاکھ روپے سے زائد رقم کے فنڈز جاری کرکے ترقیاتی اقدامات کی تفصیلات بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔