ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا محمد عارف نے سنٹرل و ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا اورڈسٹرکٹ جیل ملتان کے معمولی جرائم میں ملوث 7 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنےکا حکم دیا۔انہوں نے اسیران کے لنگر خانہ کو چیک کیا۔ جیل ہسپتالوں کادورہ کرکے اسیران کی عیادت کی۔ ہسپتال کےمختلف شعبوں ڈینٹل سیکشن، آپریشن تھیٹر، کلینکل لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا دورہ کیا۔مختلف بارکوں اور نوعمر وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ سفائی کا جائزہ لیا اور کھانے کا معیار چیک کیا ۔ اسیران سے ان کےمسائل دریافت کیے اور ان کے حل کےلئے احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے دورے کےموقع پر سپرٹینڈنٹ جیل ملک آصف عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔جبکہ سنٹرل جیل ملتان کےدورے میں سول جج قمرالزماں ، سینئر سپرٹینڈنٹ جیل محسن رفیق چوہدری، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک لیاقت علی اور دیگر افسربھی موجود تھے۔