• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد : تاجر و صنعت کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدر آباد کے ڈپٹی کمشنر انور علی شر نے کہا ہے کہ تاجر و صنعت سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جا رہے ہیں اور نیو سبزی و فروٹ منڈی میں ترقیاتی کام شروع ہوگئے ہیں اور جلد از جلد نئی سبزی و فروٹ مارکیٹ لا ئنڈ چینل پر منتقل کر دی جائے گی, وہ اسمال چیمبر کے صدر محمد اکرم انصاری کی سر براہی آنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وفد میں اسمال چیمبر کے نائب صدر دولت رام لوہانہ‘ندیم احمد صدیقی‘ سلیم الدین قریشی موجود تھے۔ ترجما ن کے مطابق ڈی سی نے صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کو درست کرنے،تجاوزات کے خلاف اقدام جاری رکھنے،ایکسپو سینٹر کو تجارتی سر گر میوں کےلئے دوبا رہ بحال کرنے، حیدرآباد ایئر پورٹ کی بحالی، فلٹر پلا ٹ کو شروع کر نے سے متعلق امور اور سائٹ کی جانب سے 34 الاٹیز کو الاٹمنٹ جا ری کر نے کے با رے میں ایک لائژن کمیٹی تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا جائزہ لیکر رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی۔
تازہ ترین