ملتان (سٹاف رپورٹر) کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے چھٹی خانہ ومردم شماری کے سلسلے میں ضلع ساہیوال کا دورہ کیا ، جہاں پر کور کمانڈر کوآرمی ، سول انتظامیہ اور محکمہ شماریات کے حکام نے بریفنگ دی ۔بعد ازاں کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار نے سول انتظامیہ و محکمہ شماریات کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ ضلع ساہیوال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، جہاں پر مصروف عمل فوجی افسران و جوان اورسول اہلکاروں سے گفتگو کی اورخانہ و مردم شماری کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔