• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا یونیورسٹی میں صفائی اور شجر کاری مہم بارے آگاہی سیمینار

سرگودھا ( نمائندہ جنگ )شعبہ ابلاغیا ت یونیورسٹی آف سرگودھا اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اشتراک سے’’ آگاہی مہم برائے صفائی اور شجر کاری‘‘ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لا ڈاکٹر محمد نواز محسود ،چیف ایگزیکٹو آفیسرکنٹونمنٹ بورڈ ملک عمر فاروق ، شعبہ ابلاغیا ت کے انچارج نعمان یاسر قریشی اور عبدالرحمان قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آلودگی دور حاضر کاایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ایک سرسبز اور مثالی معاشرہ تعلیمی اداروں بالخصوص طلبہ و طالبات کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے ۔سرگودھا یونیورسٹی معاشرتی میدان میں بھی اپنا ایک خاص کردارادا کر رہی ہے ۔صفائی نصف ایمان ہے اور پاکستان ہم سب کا ملک ہے جس کو صاف رکھنا کسی ایک ادارے کا کام نہیں بلکہ ہم سب کی یہ اجتماعی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ اور شعبہ ابلاغیات سرگودھا یونیورسٹی کےدرمیان شہر اوریونیورسٹی کی صفائی اورشجرکاری کے حوالہ سے باہمی یاداشت کا سمجھوتہ بھی کیا گیا۔
تازہ ترین