پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان پاک افغان بارڈر پر فلیگ میٹنگ ہوئی ہے،یہ ملاقات باب دوستی چمن پر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں تعینات پاک فوج ہٹائی جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس پر پاک فوج نے جواب دیا کہ پاک فوج بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں تعینات ہے اور وہیں رہے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا،
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی،جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے سابق بریگیڈیئر نے کی۔