باکو( نصر اقبال /نمائندہ خصوصی) چوتھے اسلامک گیمز میں ٹیبل ٹینس ایونٹ میں پاکستان کی راحیلہ کاشف نے پری کوارٹر رائونڈ میں فتح حاصل کرلی ۔ البتہ شبنم بلالترک حریف سے0-4سے شکست کھا گئیں مینز ایونٹس میں پاکستان کے محمد رمیز نے گیانا کے کھلاڑی کو 4-0 سے ہرایا جبکہ عاصم قریشی اپنا پہلا رائونڈ ٹوگو کے کھلاڑی سے 4-0 سے ہارگئے ٹینس کے ڈبل مقابلوں میں پاکستان کے عقیل خان اور محمد عابد نے ایران کیخلاف 2-0 سیٹس سے فتح حاصل کی جبکہ سنگل ایونٹ میں عقیل خان کو یوگینڈا جبکہ محمد عابد کو قطر کے کھلاڑیوں نے شکست سے دوچار کیا تائیکوانڈو میں ارسلان اسد، اعجاز احمد، آسیہ بتول،سدرہ بتول اور شاہ عادل کوایران، سعودی عرب اور آذربائیجان کے کھلاڑیوں نے ہرا دیا ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کے نوح دستگیر نے +105 کیٹگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ پیراکی میں بسمہ خان نے50 میٹر فری اسٹائل میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ شاہ زیب خان نے50 میٹر بٹر فلائی میں ساتویں نمبر پر آئے، تمغوں کی دوڑ میں ترکی136 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے جس نے53 گولڈ، 45 سلور اور 38برانز میڈل جیت رکھے ہیں، دریں اثناءپاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلامک گیمز میں شر کت کےلئے قومی باسکٹ بال اور ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں کو بے سرو سامان باکو بھیج دیا، ووشو ٹیم کو کوچ کے بغیر باکو بھیج دیا جبکہ قومی باسکٹ بال ٹیموں کے کھلاڑیوں کوقومی بلیزر تک نہیں دئیے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے روئیے سے کھلاڑی سخت مایوس ہیں 220کے قومی دستے میں سے صرف 180افراد کو ٹکٹس دئیے گئے اور آخری وقت پر 40 ٹکٹس ہڑپ کر کے من پسند افراد میں تقسیم کردی گئیں۔