• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی ٹینس، عالمی نمبرایک اینڈی مرے اور اینجلک کربر خاک چاٹنے پر مجبور

روم ( نیوز ایجنسیز) اطالوی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں بدھ کو اپ سیٹ کا دن تھا اینڈی مرے اور اینجلک کربر کو حریف پلیئرز نے خاک چاٹنے پر مجبور کردیا۔ مردو خواتین میں ٹاپ سیڈ پلیئرز باہر ہوگئے۔ عالمی نمبر ایک پوزیشن اینڈی مرے کو زیادہ راس نہیں رہی، وہ اطالوی ٹینس چیمپئن شپ میں اپ سیٹ شکست کھا کر گھر لوٹ گئے۔ جبکہ جرمنی کی اینجلک کربر کو ایسٹونیا کی نسبتاً غیر معروف انیٹ کونٹاویٹ نے 4-6اور 0-6 سے زیر کرکے باہر کردیا۔ ادھر عالمی نمبر ایک برطانوی اسٹار اینڈی مری کو اٹلی کے فابیو فوگنینی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹ میں چھ دو اور چھ چار سے ہرایا۔ شائقین نے اچھے کھیل پر فاتح کھلاڑی کو خوب داد دی۔ عالمی نمبر چار اسپین کے رافیل نڈال بھی لاسٹ16 رائونڈ میں پہنچ گئے۔ وہ ہم وطن نکول الماگرو کے خلاف پہلے سیٹ میں برتری لیے تھے کہ الماگرو ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ جاپان کے ساتویں سیڈ کائی نشیکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو اسٹریٹ سیٹ میں ٹھکانے لگایا۔ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈز کو ارجنٹینا کے یوآن ڈیل پوٹرو کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ جرمن کے الیگزینڈر زیوریف نے وکٹر ٹرائیکی کو کسی دقت کے بغیر اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ دوسرے راؤنڈ کے مقابلوں میں عالمی نمبر دو نوواک جووکوچ نے الجیز بیدینی کو شکست دےدی۔ دوسری جانب خواتین سنگلز میں سویتلانا کزنٹسووا، ایلینا سویتلینا، سیمونا ہیلپ، برطانیہ کی داریا گواریلیووا،انستاسیا پائولوچنکوو، ایکاترینا مکارووا، جوہانا کونٹا اور برٹنز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئیں۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں سوتیلانا کزنٹسوا نے سینیاکووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، ایکاترینا مکارووا نے روبرٹا وینسی کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، جرمنی کی جولیاجارجز بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ملاڈینووچ کو شکست دی۔ پولینڈ کی کیرولینا پلسکووا نے امریکا کی لورا ڈیوس کا چیلنج کسی دقت کے بغیر رفع کردیا۔ برطانوی داریا گیواریلووا نے فرانس کی کیرولین گارسیا کو ڈھیر کیا۔ چین کی کی وانگ جرمن پلیئر مونا بارتھیل کے سامنے نہیں ٹک پائیں۔ دریں اثنا اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں  جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا نے پہلے راؤنڈ میں میکس مرینی اور ٹومی ہاس کو شکست دے کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اعصام اور مرجیا کو ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں مرسیل میلو اور کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ 
تازہ ترین