گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)واسا لیاقت باغ سرکل میں ہزاروں کی تعداد میں واٹر سپلائی کے کنکشنوں کی لیکج اور نئے کنکشن کی تنصیب کیلئے ایک بھی پلمبر موجود نہیں جبکہ واحد کلی پلمبر ہزاروں کنکشنوں کی دیکھ بھال اور لیکج کو ختم کرنے کیلئے 24گھنٹے آن ڈیوٹی رہنے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو چکا محکمہ واسا کی بے حسی کے باعث 4 پلمبروں کی پوسٹیں ہونے کے باوجود کئی سالوں سے ایک ہی کلی پلمبر واسا کی مین واٹر سپلائی لائنوں کی مرمت کررہاہے اور شہر بھر میں متعدد کنکشن انڈر گراؤنڈ پھٹے رہنے کے باعث واٹر سپلائی کی لائنوں میں سیوریج کا گندہ پانی مکس ہونے سے شہری گندہ پانی پینے پر مجبور ہو چکے ہیں اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر واسا حکام نے بتایا کہ حکام بالا کی ہدایت پر جلد پلمبرز کو بھرتی کر لیں گے جہاں لائنیں پھٹی ہوئی ہیں وہاں مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر کروایا جاتا ہے۔