• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس کا فیصلہ مری کی بلند پہاڑیوں پر ہوا ، شاہ محمود

Decision Of Kulbhushan Case Made On Hills Of Murree Shah Mehmood
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کلبھوشن کیس کا فیصلہ ہیگ میں نہیں مری کی بلند پہاڑیوں پر ہوا ۔

ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محمودخان اچکزئی سےسوال کرنےآیاہوں کہ تم نےساری عمرسیاست کی،فاٹا اصلاحات کے موقع پر وہ انگریز کے قانون کا سہارا بن گئے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کہا گیا کہ 4دہشت گرد کوئٹہ میں داخل ہوگئےبڑا خطرہ ہے،کوئٹہ اترے تو خبر ملی اے این پی، پی پی پی اورجےیوآئی کےجلسےکینسل ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خان نے کہا جہاں خطرہ ہے وہاں عمران خان ہے،سب سےزیادہ غربت بلوچستان میں ہےاورسب سےزیادہ غیرت بھی بلوچستان میں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بلوچ زبان اور دل کا کھرا ہوتا ہے،جھکتایابکتا نہیں،لوگ سمجھتےہیں پاکستان کامستقبل کس کےہاتھ میں محفوظ ہوگا۔
تازہ ترین