• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے کلبھوشن یادیوکا ایشومس ہینڈل کیا، شان عابدی

لندن(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّد شان عباس عابدی نے کہا ہے کہ حکومت نے کلبھوشن یادیوکاایشومس ہینڈل کیا۔ مس مینجمنٹ کے نتیجہ میں ریاست پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں خفت اٹھانا پڑی۔ آج اگرنڈر پرویز مشرف اقتدارمیں ہوتے تو دشمن ملک کے جاسوسوں کوپاکستان میں دندنانے تودرکنارگھسنے تک کا خیال نہ آتا۔ ریاست کی رٹ بحال کرنے کا کریڈٹ پرویز مشرف کوجاتا ہے۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سیّد شان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پاکستان کوپرویز مشرف کی صورت میں زیرک اورنڈر قیادت کی اشدضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ مادروطن پاکستان کوجان سے زیادہ عزیزرکھتے ہیں وہ پرویز مشرف کی قیادت میں استحکام پاکستان اوردفاع پاکستان کیلئے اپناکلیدی کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر سیّد شان عباس عابدی نے بتایا کہ اے پی ایم ایل شارجہ شعبہ خواتین کی صدرساجدہ امجدچوہان ایک روڈایکسیڈنٹ میں فوت ہوگئی ہیںجبکہ ان کابیٹا زخمی ہے۔ تقریب کے شرکاء کی طرف سے اے پی ایم ایل شارجہ شعبہ خواتین کی صدرساجدہ امجدچوہان کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات ،لواحقین کیلئے صبر جمیل جبکہ مرحومہ کے زخمی بیٹے کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
تازہ ترین