• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈر اساتذہ سے متعلق درخواست پر سیکرٹری تعلیم کی سندھ ہائی کورٹ طلبی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم میں فیڈر اساتذہ سے متعلق درخواست پر سیکرٹری تعلیم کو ذاتی طور پر31 مئی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، سندھ ہائیکورٹ میں اساتذہ کو تنخواہیں نہ دینے کے خلاف دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور اہل اساتذہ کو مستقل کرنے کا حکم دے رکھا ہے، درخواست گزار کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں 2010 کے دوران سیکڑوں فیڈر ٹیچرز بھرتی کیے گئے ،درخواست گزار کے وکیل دانش سعید نے بتایا کہ اساتذہ کو صرف تین ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے،وہ بھی نہیں دی جا رہی، عدالت نے موقف سننے کے بعد سیکرٹری تعلیم کو ذاتی طور پر اکتیس مئی کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین