• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں ووٹوں کی گنتی جاری، روحانی اور رئیسی میں مقابلہ سخت

Counting Of Votes In Iran Stiff Compeition Between Roohani And Raisi
ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حسن روحانی اور سید ابراہیم رئیسی میں سخت مقابلہ ہے۔ ایران میں 5 کروڑ 60 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

جمعہ کے روز ہونے والے انتخابات میں 4 کروڑ سے زائد ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔ پولنگ کے دوران ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ اسی وجہ سے پولنگ کے وقت میں6 گھنٹے اضا فہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ٹرن آؤٹ 70 فی صد رہا ہے۔ اگر کوئی بھی امیدوار 50 فی صد سے زائد ووٹ حا صل نہ کرسکا، تو سب سے زیادہ ووٹ لینے والے2 امیدوار وں کے درمیان پھر مقابلہ ہو گا، تاہم انتخابات کا دوسرا مرحلہ 26 مئی کو ہوگا۔
تازہ ترین