لاہور (آئی این پی، ٹی وی رپورٹ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اورفوج ملکر عالمی عدالت میں کلبھوشن کے خلاف کیس لڑینگے، اس معاملے پر وہی کرینگے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا، عالمی عدالت انصاف کی طرف سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی روکے جانے کا فیصلہ عارضی ہے ،اس معاملے پر سیاست ہو گی تو دشمن کو حوصلہ ملے گا ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کسی کے کہنے یا دباؤ پر ہرگز استعفیٰ نہیں دینگے،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے،پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننے والے وکلاءعدالت سے رجوع کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےلاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔