• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پر سیاست کرنیوالوں کو تاریخ معاف نہیں کریگی، شہباز شریف

Politics On C Pak History Will Not Forgive Shabaz Sharif
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کسی نے سیاست کی یا ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنائی تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

لاہورمیں دوسرے2 روزہ انٹرنیشنل بزنس سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا اس منصوبے کی تعریف کر رہی ہے، دوست خوش اور مخالفین پریشان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نےغیر ملکی سرمایاکاروں کو دعوت دی کہ وہ بھرپور سرمایا کاری کریں، ہم انہیں تحفظ دیں گے،سی پیک منصوبوں کی شفافیت شک و شبے سے بالاتر ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت مخلصانہ انداز میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے،حکومت نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

شہبازشریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج موقع ہے کہ پچھلی کوتاہیوں کا ازالہ کریں، لیکن افسوس کہ ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
تازہ ترین