مری(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاء گیلانی نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے واضع طور پر کہا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ہمارے اس موقف کی تائید کلبھوشن جادھو کی گرفتاری کی صورت میں سچ ثابت ہوئی۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کے معاملے میں حکومت کا بغیر تیاری کے عالمی عدالت انصاف میں جانے سے پاکستان کو شرمندگی اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ،پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے دن سے ہی پانامہ لیکس کے معاملے کو عدالت میں لے جانے کی مخالفت کی تھی کیونکہ یہ قوم وملک کا وقت ضائع کرنے کے مترادف تھا ۔