ملتان (نمائندہ جنگ)جنگ گروپ کے زیراہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2017ء کاباقاعدہ آغاز آج شنگریلا گارڈنز ملتان میں ہورہاہے ۔افتتاح میئرملتان نوید الحق ارائیں ،ڈپٹی کمشنر ،سی پی او ملتان اوردیگرمعززین مہمانان گرامی کریں گے ۔نمائش میں ملکی وغیر ملکی معروف تعلیمی ادارے طلباء وطالبات کومعلومات کے ساتھ ساتھ ان کے کیرئیر سے متعلق رہنمائی کیلئے اپنے اپنے سٹال لگارہے ہیں ۔ دی نیوزز ایجوکیشن ایکسپو 2017ء اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش ہے جس کاہرسال پاکستان کے بڑے شہروں میں انعقاد کیاجاتا ہے ۔جنگ گروپ تقریباََ ایک دہائی سے ایجوکیشن سیکٹر کوپروموٹ کرنے اورطلباء وطالبات کیلئے معیاری تعلیمی مواقع مہیا کرنے کیلئے اہم کردار اداکررہاہے جس سے ہرسال لاکھوں کی تعداد میں طالب علموں کے علاوہ والدین اوردیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ سابق روایات کے مطابق اس سال بھی معروف تعلیمی ادارے جن میں پنجاب گروپ آف کالجز ،مسلم یوتھ یونیورسٹی ،سٹی کالج ،دی سکول آف سائنسز،لیڈز یونیورسٹی ،KIPSیونیورسٹی ،NCBA،اسٹار اکیڈمی واسٹار انسٹیٹیوٹ کے علاوہ دیگر ادارے اورفارن کنسلٹنٹ بھی اپنے سٹال لگائیں گے ۔ تعلیمی نمائش صبح 10بجے سے لیکر شام 7بجے تک مسلسل جاری رہے گی ۔