ملتان(نمائندگان)رحیم یار خان ،بوریوالا ،راجہ رام میں حادثے ،4افراد جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان موضع موہل کے رہائشی اللہ ڈتہ نے پولیس کو اپنی شکایت کی کہ اس کا بھائی حاجی شفیع موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے بے قابو ہوکر اسے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی دم توڑگیا پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا علاوہ ازیں بورے والا میں ڈالہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں 19ڈبلیو بی کا رہائشی سکندر ولد ارشد جاں بحق ہو گیا جبکہ ناصر اور شہزاد شدید زخمی ہو گئے جن کونشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے دریں اثنا راجہ رام بستی جلال آباد کے رہائشی سبزی فروش محمد حاکم کا جواں سالہ بیٹا جانی مال گاڑی کی ٹکر لگنے ہلاک ہو گیا محمد حاکم کے مطابق نوجوان موٹر سائیکل کے ساتھ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو ا۔