ملتان ( سٹاف رپورٹر) جے آئی یوتھ ملتان کے صدر میاں حسان اخوانی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لے کر ثابت کر دیا کہ پنجاب کا نوجوان جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے خوشحال پاکستان کی جد و جہد میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا ، الیکشن کمشنر میاں آصف اخوانی نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 35میں کل ووٹ443تھے جس میں کاسٹ 145ہوئے صدر رانا محمد عاصم نے 92ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری نے 93ووٹ حاصل کئے یوسی 36میں کل ووٹ 404تھے جس میں کاسٹ 174ہوئے صدر رانا محمد تنویر ہادی نے 120ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری کاشف شریف نے 169ووٹ حاصل کئے یوسی 67میں کل ووٹ 1400تھے جس میں کاسٹ 250ہوئے صدر نجم الثاقب الہی ٰنے 187ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری کنور محمد مزمل نے 179ووٹ حاصل کئے یوسی 43میں کل ووٹ 5000تھے جس میں 2000ووٹ کاسٹ ہوئے صدر محمد یامین قریشی نے 571ووٹ حاصل کئے سینئر ناب صدر محمد طیب نے 410ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری ذیشان علی نے 406ووٹ حاصل کئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری گوہر رحمان نے 287ووٹ حاصل کئے ایگزیکٹیو ممبران میں امجد اسلم نے 177،محمد عثمان نے 172،محمد آصف نے 118،محمد ارشد نے112،مدثر احمد نے 103،محسن الطاف نے 87،وقاص خان نے 73،نعیم سرور ارائیں نے 54،محمد اسد نے 50،وقار یونس نے40،محمد طاہر نے 27،محمد مجاہد نے 7ووٹ حاصل کئے۔