لاہور(اکنا مک رپورٹر) ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔تمام منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے حلقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسئلے حل کرنے کے لیے شب و روز کام کریں وہ بلدیاتی نما ئندوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں یوسی 169کے وائس چیئرمین ندیم سعید وائیں سمیت دیگر منتخب نمائندے شریک تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہے اور حکومت ان کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے لہذا ان کو ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔