• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،لڑائی میں2 خواتین سمیت5 افراد زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)لڑائی میں2 خواتین سمیت5 افراد کوزخمی کردیا گیا۔ صدر سیالکوٹ علاقہ مغلاں والی میں لڑائی میں نشاط بیگ اور نوید بی بی نے مدعی سعید کو تشدد کرکے زخمی کردیا، موضع پکی کوٹلی میں سابق رنجش پر دانش، محسن معہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور مکوں کے وار کرکے سلمان کو زخمی کردیا،تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ میں زمین کے تنازعہ پر واجد منیر نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وارا کرکے سلیم اللہ، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ شیر آباد میں عابد اور ندیم نے تشدد کرکے نصیر احمد کے بیٹے بلال کو زخمی کردیا، تھانہ ستراہ کے علاقہ موضع پڈالی میں بوٹا وغیرہ 5 افراد نے صغراں بی بی کوخمی کردیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔
تازہ ترین