صوابی( نمائندہ جنگ )صوابی میں جائیداد کے تناز ع پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا ۔ایوب خان ولد مغل باز سکنہ مانیری پایاں نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ مارکیٹ میں موجود تھاکہ اس دوران ا س کے بھائی رئوف خان عرف لالے نے فائرنگ کر کے ے بھائی دلاور خان کو قتل کر دیا وجہ قتل زمین کا تنازغہ بیان کی ہے صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔