• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹیکسٹائل کے لئے برانڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا آغاز کریگی، اسحاق ڈار

کراچی (صباح نیوز) حکومت ٹیکسٹائل کیلئے برانڈ ڈویلپمنٹ فنڈز کا آغاز کریگی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ حکومت اپنی سابقہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے شعبہ ٹیکسٹائل کے فروغ کیلئے بجٹ 2017-18میںکئی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ جس کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کپاس کی قیمت میں استحکام کے لئے Cotton Hedge Trading کا آغاز کیا جائیگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حکومت ٹیکسٹائل کے لئے برانڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کا آغاز کریگی۔
تازہ ترین