• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد :انٹر اسکول اسپورٹس گالا میں مختلف گیمز کا انعقاد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے بہت ضروری ہیں‘ مقابلوں سے طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے‘ طلبہ اور طالبات کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول میر پورخاص ریجن پیر غلام محی الدین شاہ جیلانی نے انٹر اسکول اسپورٹس گالاکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گالا کے کرکٹ مقابلے میں کمپری ہنسو ہائی اسکول نے پبلک اسکول کو شکست دی۔ ٹگ آف وار میں پبلک اسکول نے میرواہ گورچانی ہائی اسکول کو ہر دیا تھروبال کے مقابلوں میں میر واہ گورچانی ہائی اسکول نے کمپری ہنسو ہائی اسکول کو شکست دی۔ مہمان خصوصی پیر غلام محی الدین شا ہ جیلانی نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
تازہ ترین