چمن+کوئٹہ(نورزمان اچکزئی / اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت پاک افغان سرحد اور باب دوستی ہفتے کی سہ پہر کو ایک بار پھر سے ہر قسم کی آمدورفت کےلئے کھول دیا گیا باب دوستی کھولتے وقت افغان بارڈر پولیس کمانڈر کرنل محمدشریف جبکہ پاکستان کی جانب سے ایف سی کے ونگ کمانڈر میجر محٕمدمحسن موجود تھے اس موقع پر دونوں سرحدی فورسز کے کمانڈرز اور اہلکار گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے ملے باب دوستی گیٹس کھولنے پر افغان کمانڈر کرنل محمدشریف نے دعا کرائی اور ایک دوسرے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جس کے بعد باب دوستی کے ان اور آوٹ گیٹس کھولے گئے اور بڑی تعداد میں مال بردار ٹرک اور کنٹینرز ایک دوسرے ممالک میں داخل ہونا شروع ہو گئے ۔