• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائینگے، ایاز صادق

لاہور(مانیٹر نگ سیل) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اضلاع بارہمولہ اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، بھارتی دہشت گردی پوری دنیا کے لئے چیلنج بن گئی ہے،مسئلہ کشمیر پر عالمی برداری کی بے حسی افسوسناک ہے ،  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 12کشمیریوں کی شہادت کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور جبر کے ساتھ بھارت اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہ رہا ہے، نہتے کشمیر کو لہو میں نہلایا جا رہا ہے جو کہ عالمی برادری کے لئے ایک کھلا چیلنج بن گیا ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو ختم کرانے میں ناکام ہو چکی ہے، کشمیری طلبہ وطالبات پوری پاکستانی قوم کی جانب سے خراج تحسین کے مستحق ہیں جو اپنی جدوجہد کے ذریعے اس تحریک کو پوری دنیا کے سامنے لے کر آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ  بھارت کا ظلم و تشدد ان کے جذبے کو دبا نہیں سکے گا، کشمیری نوجوانوں کی جدوجہد کے آگے بھارتی سامراج کو گھٹنے ٹیکنا پڑیں گے۔
تازہ ترین