سول اسپتال سکھر کا خراب ٹرانسفارمر دو روز گزرنے کے باوجود تبدیل نہ ہوسکا، زیر علاج بچوں کی حالت غیر ہونے لگی ۔
سیپکو حکام کو بارہا اطلاع دینےکے باوجود ٹرانسفارمر مرمت یا تبدیل نہیں کیا جاسکا جس کے باعث دو روز تک اسپتال کو بجلی فراہم کرنے والا ہیوی جنریٹر بھی جواب دے گیا۔
اسپتال میں رات کے وقت مریض شدید گرمی اور حبس میں بلبلا اٹھے خاص طور پر بچوں کے وارڈ میں زیر علاج بچوں کی حالت غیر ہونے لگی ہے۔بچوں کے ورثا ہاتھ کے پنکھوں سے ہوا جھلنے پر مجبور ہیں۔
اسپتال میں زیر علاج مریض اور ورثا نے اسپتال انتظامہ سمیت سیپکو حکام سے اپیل کی ہے کہ اسپتال کا خراب ٹرانسفارمر فوری مرمت کرکے ان کی پریشانی ختم کی جائے۔