ملتان کی آئل فیکٹری میں لگی آگ بجھائی نہیں جاسکی، ریسکیو اور فائربریگیڈ کی 24 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیلا ہوا ہے، فیکٹری میں لگی آگ نے دو مکانات اور چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ملتان میں ساڑھے 4بجے موبل آئل فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں کمی نہیں آسکی، ریسکیو اور فائربریگیڈ کی 24گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فیکٹری میں لگی آگ نے دو مکانات اور چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی تاہم آگ کی شدت مزید بڑھتی گئی۔
آگ نے فیکٹری کے قریب چار دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو عملے نے قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا جبکہ میپکو کی جانب سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔
آگ بجھانے کے لیے ریسکیو عملے کی تمام کوششیں ناکام رہیں، آگ نے دو مکانات کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
انتظامیہ کی جانب سے فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لیے خانیوال، مظفر گڑھ اور سول ایوی ایشن کی گاڑیوں کو بھی طلب کرلیا گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق فیکٹری کے تہہ خانے میں 50 ہزار گیلن موبل آئل موجود تھا، آگ فیکٹری کے جنریٹر گرم ہونے سے لگی،کیمیکل کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ادھر میپکو ترجمان کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ سے میپکو کے تین فیڈر متاثر ہوئے، آگ بجھنے پر فیڈر کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔