آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ گورنر ہیں تو جس کو چاہیں گے گاڑی مار دیں گے ؟پارلیمنٹ کے باہر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے تحریک انصاف کی شیریں مزاری جھگڑ پڑیں۔
پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے گورنر کے پی پر الزام لگایا کہ آپ کی اسکواڈ کی گاڑی نے ٹکر ماری ہے،جس پر اقبال ظفر جھگڑا نے شور نہ کرنے کا کہا تو شیریں مزاری نہ رکیں اور چلتے چلتے بھی کھری کھری سنادیں۔
پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا اپنی اسکواڈ کی گاڑیوں کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچے، چند لمحوں بعد شیری مزاری بھی پہنچ گئیں اور میڈیا سے بات چیت کیلئے رکنےوالے مسلم نون کے رہنما اقبال ظفر ا جھگڑا سے الجھ پڑیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاکہ آپ کے اسکواڈ کی گاڑی نے میری گاڑی کو ٹکر ماری، آپ کی گاڑی پرنمبرپلیٹ بھی نہ لگی ہوئی تھی ، یہ جرم ہے ،جس پر اقبال ظفر جھگڑا بولے چیخیں چلائیں تو نہیں۔
اقبال ظفر جھگڑا نے شیریں مزاری کے روئیے پر کہا کہ وہ نہیں جانتے پی ٹی آئی رہنما کیوں لڑ رہی تھیں ہم تو سب کااحترام کرتے ہیں ۔