راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)بہاولپورسلاٹر ہائوس کے انچارج ڈاکٹر جانوروں کے معائنے کے دوران خطر ناک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ہرپس نامی وائرس کے باعث ڈاکٹر ارشاد الحق کے منہ اور دیگر حصوں پر عجیب و غریب مسے بن گئے جس پر ان کو علاج کیلئے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال لیجایا گیا ہے۔ویٹرنری ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے ڈاکٹر ارشاد الحق کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ان کے اعلی ترین طبی علاج معالجے کا مطالبہ کیا گیا۔ویٹرنری ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا اجلاس ڈاکٹر وحید ساجد کی زیر صدارت ہوا۔جس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ ویٹرنری ڈاکٹرز کو فوری طور پر ہیلتھ رسک الائونس دیا جائے۔