سرگودھا(نامہ نگار)ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا محمد عمرفاروق علی ملک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کنٹونمنٹ ایریا میں عوامی مفاد کے تحت بغیر نقشہ تعمیرہونے والی رہائشی عمارتوں پر جرمانہ معاف کرتے ہوئے نقشہ منظوری کے حوالہ سے خصوصی ریلیف فراہم کردیا گیا ہے ۔ سسٹم کی بہتری و بحالی کے لئے کرپشن کی شراکت کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ کنٹونمنٹ ایریا میں 6سے 8ہزار گھر ایسے ہیں جن کے نقشے منظور نہیں ہوئے اور ان میں سے بیشتر ایسے ہیں کہ جو کینٹ بورڈ کی طرف سے عائد جرمانہ ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔ رعایتی پیکج یکم جون سے 31اگست تک 3ماہ کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔کینٹ ایریا میں غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف انفورسمنٹ اسکواڈ بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے۔ غیر منظور شدہ رہائشی سکیموں اور تعمیرات کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔