ملتان (سٹاف رپورٹر،نمائندگان)ماہ رمضان میں مہنگائی کیخلاف سوشل میڈیا جاری مہم ملک گیر مہم بن گئی ،ملتان کے شہریوں نے مہنگے پھلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ، بہاولپور،سمہ سٹہ ،وہوا میں بھی گراں فروشی کے خلاف تین روزہ ہڑتال آج سے شروع ہو گی تفصیل کے مطابق رمضان المبارک میں پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے خلاف جنوبی پنجاب سمیت ملتان کے شہریوں نے بھی 3دن تک پھلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ، سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے یہ پیغام گردش کررہاہے کہ ملک میں ماہ صیام کے دوران پھلوں کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کیخلاف پھلوں کا بائیکاٹ کیا جائےتاکہ ان کی خریداری کا کام بند ہونے سے ان کی قیمتیں بھی کم ہوسکیں ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے ملتان ،بہاولپور،سمہ سٹہ ،وہوا اور دیگر شہروں میں بھی صارفین نے آج سے پھلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جو کہ تین روزتک جاری رہے گا، شہریوں کا کہناہے کہ ہر سال ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتیں انتہائی بلند سطح تک پہنچ جاتی ہیں جس کی وجہ سے سفید پوش اور غریب طبقہ ان کی خریداری تو دور کی بات ان کی خریداری ی کا سوچ بھی نہیں سکتا ،ملک بھر میں پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ خوش آئند اقدام ہے ، آئند ہ بھی ملک میں کسی شے کی بلیک مارکیٹنگ کی صورت میں کا بائیکاٹ کیا جائےگا تاکہ اس کی قیمتیں معمول پر آجائیں۔