سیئول (نیوز ایجنسی)فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ اتوار کو شروع ہوگا جس میں پہلا میچ وینزویلا اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا دوسرا پرتگال اور یوروگوئے کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز 5 جون کو کھیلے جائینگے اس سلسلے میں ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ اٹلی اور زمبیا کی ٹیموں کے درمیان ہو گاجبکہ چوتھا اور آخری میچ میکسیکو اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔