سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بھیڈ پلی سے ٹریفک پولیس ہلکار محمد احمد نے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں شہزاد الحسن سمیت2افراد کو روکا تو انہوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔