دادو(نامہ نگار) حکومت سندھ کی جانب سےترقیاتی کاموں اور برسوں سےخستہ حال اور تباہ شدہ دادو شہر کی گلیوں اور سڑکوں کو نئے سرے سے تعمیر کرانے کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے مگر محکمہ رورل ڈولپمنٹ کی جانب سے من پسند ٹھیکیداروں کوشہر کی تمام سڑکوں کا کام دیدیاگیا ہے جو کہ سڑکوں میں غیر معیاری اور ناقص مٹیریل استعمال کرکے نہ صرف خورد برد کر رہے ہیں بلکہ برسوں سے تباہ حال اورخستہ حال سڑکوں کو پھرسے تباہی کی جانب لے جارہے ہیں جبکہ مقررہ کردہ تعین شدہ مٹیریل استعمال نہیں کیا جارہا ہے شہریوں نے سندھ حکومت خاص طور پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔