سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ہزاروں سال پرانے اور تاریخی سیالکوٹ قلعہ کی پہاڑی پر ناجائز طور پرتعمیراتی کام شروع، کوتوالی کے علاقہ سیالکوٹ قلعہ درگاہ حضرت پیر مرادیہ کی سیڑھیوں کے ساتھ ہزاروں سال پرانے اور تاریخی سیالکوٹ قلعہ کی پہاڑی کی قیمتی اراضی پر ناجائز طور پرتعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ، کام کرنے والے مزدور سرور شاہ نے بتایا کہ یہ کام علاقہ چیرمین کے حکم سے کررہا ہوں تعمیرات کے بارے میں اجازت کے بارے میں مجھے کوئی معلوم نہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ قبضہ کی جانے والی جگہ چیر پرسن حنا ارشد، مئیر توحید اختر ، ڈپٹی مئیربشیر احمد کے دفاتر سے چند فرلانگ کے فاٖ صلے پر ہیں مگر اس جانب توجہ دینا کوئی بھی گوار خیال نہیں کررہا ،تھانہ کوتوالی اہلکار کے مطابق وہ اسوقت تک کوئی کارروائی نہیں کرسکتے جب تک ان کو میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی طرف سے کوئی تحریر ی درخواست نہ آئے۔