کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی سیون اے سائیڈ نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرنیٹر مجاہد نے رانا اسپورٹس کو ہرا دیا۔ خیبر مسلم فٹبال کلب بلدیہ ٹائون کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آل کراچی سیون اے سائیڈ نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں فرنیٹر مجاہد نے باآسانی رانا اسپورٹس کو4-1 سے زیر کیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ نے کیا۔