گجرات(نمائندہ جنگ)نامعلوم افرادنے ٹانڈہ میں نوجوان کو قتل کرکے لاش کو جلا کر دریاء کے قریب پھینک دیا، تھانہ ٹانڈہ کے گاؤں رندھیر شکر کوٹ کے قریب نا معلوم ملزمان نے 30سالہ نا معلوم نوجوان کو تشدد کر کے قتل کردیااور اس کی لاش کو جلا کر دریائے چناب کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔