ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے ملتان -ساہیوال سیکشن پر کمپیوٹرائزڈ انٹرلاکنگ آٹو بلاک سگنل سسٹم کی تنصیب کا کام 31دسمبر2017ء تک مکمل کرنےکا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو باقاعدہ ہدایت جاری کردی گئی ہیں،واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے لودھراں -شاہدرہ (لاہور) سیکشن پر جدید سگنل سسٹم کی تنصیب کے اربوں روپے کے منصوبے پر کام شروع کررکھا ہےاس حوالے سے لودھراں-ملتان سیکشن پر مذکورہ سگنل سسٹم کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور اس وقت آزمائشی طور پر ٹرینوں کو اس نئے سسٹم کے ساتھ چلایا جارہا ہے ۔