ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے رہنما امیر اللہ شیخ نےپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا کہ جے آئی ٹی کا قیام کا مقصد ہی پاناما پیپرز اور حکمران خاندان سے متعلق کسی بھی قسم کی کرپشن کی تحقیقات کرنا ہے، نتائج چاہے جو بھی نکلیں ‘ فیصلہ چاہے کسی کے حق میں بھی جائے مگر تمام اپوزیشن اسی بات پر شروع دن سے متفق ہے کہ تحقیقات آزادانہ ‘ منصفانہ اور بغیر کسی دبائو کے ہونی چاہئے کیونکہ یہ صرف ایک کیس کا فیصلہ نہیں بلکہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ ہے ، اس موقع پر امیر اللہ شیخ نے اعتزاز احسن کی عدلیہ بحالی تحریک میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔