کراچی(جنگ نیوز)کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حیربیار مری کے بھائی غزین مری نے جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حیربیار مری کے بھائی غزین مری نےٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جلاوطنی ختم کرکے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان آکر کالعدم بی ایل اے سے لاتعلقی کا اعلان کروں گا اور مقدمات کا سامنا کروں گا۔