ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشن ریلوے شارق جمال کی ہدایت پرانچارج تھانہ ریلوے ملتانامداد ڈوگراور خانیوال کے انچارج محمد اقبال کو فرائض میں غفلت پرمعطل کرکے لائن بھیج دیا گیا اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں تھا نہ انچارجوں نے مقدمات کی بروقت تفتیش مکمل کرنے کے بجائے فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کیا تھا، دریں اثناء ایس پی ریلوےملتان حسن رضا خان نے 4 اےایس آئی محمد گلزار ، فیاض نیازی، غلام مصطفیٰ اور محمد سلیم کی سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دیکر آئی جی ریلوے کو سفارش بھیج دی ہے ،دریں ثنا آئی جی ریلوے منیر چشتی نے ملتان میں 2انسپکٹراور سب انسپکٹر کو تعینات کردیا جو آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے زمردخان اور اشترام کو راولپنڈی سے ملتان جبکہ دلدار ڈوگر کو لاہور سے ملتان سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیاہے۔