• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بااثر مخالفین سے تحفظ فراہم کیا جائے ‘ الطاف حسین

پشاور(خبرنگار) پشاورکے علاقے گنج کے رہائشی الطاف حسین نے آئی جی خیبرپختونخواسمیت دیگرحکام بالاسے مخالفین سے تحفط فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پشاورپریس کلب میں صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے الطاف حسین نے بتایاکہ آٹھ سال قبل انہوںنے مخالفین اقبال سے پانچ لاکھ روپے کے عوض گھرخریداتاہم اب مخالفین انہیں مذکورہ گھرواپس انہیں فروخت کرنے پرمجبورکررہے ہیںہم اس پوزیشن میں بھی نہیں کہ اس گھرکوفروخت کریں لیکن مخالفین عمران جوکہ اقبال کابھتیجاہے مسلسل ہم پراس گھرکوفروخت کرنے کیلئے دبائوڈال رہا ہے چونکہ مخالفین ہمارے پڑوس میں ہے چندروزقبل انہوں نے میری معذوربیٹی جوگھرکے چھت پرموجودتھی پرچوری کاالزام لگاکرتھانے لے گئے جہاں دوگھنٹے تک انہیں بٹھائے رکھاحالانکہ وہ پیدائشی طورپر معذورہے اورذہنی مریضہ بھی ہے ۔الطاف حسین نے آئی جی خیبرپختونخواسمیت دیگرحکام سے اپیل کی کہ وہ مخالفین سے تحفظ فراہم کرے اگرآئندہ انکی بیٹی کوکوئی نقصان پہنچاتوذمہ داریہی لوگ ہونگے ۔
تازہ ترین