• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ کی میئر گوجرانوالہ سے ملاقات

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ایچ اے توفیق بٹ ایم پی اے نےمیئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام سے ملاقات کی۔ملاقات میں گوجرانوالہ کو سر سبز و شاداب بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر جی ٹی روڈ کے دکاندار بھی ملے۔اس موقع پر چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ گرین بیلٹس کی تعمیرسے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔پی ایچ اے صرف 160مالیوں کے ساتھ24گھنٹے کام کر رہا ہے ۔جس پر تمام مالیوں و افسران کو شاباش دیتا ہوں۔چند لوگ اپنے ذاتی مفا د کی خاطر پی ایچ اے کے خلاف جھو ٹاپروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ان سے اپیل ہے کہ وہ شہر کی خوبصورتی کی خاطر پی ایچ اے کے ساتھ تعاون کریں۔
تازہ ترین