• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور ،گراں فروشی پر دکانداروں کو 17 ہزار جرمانہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و سول ڈیفنس آفیسر فریجہ جعفر نے مختلف سبزی،فروٹ، کریانہ فروش اور میٹ شاپس پر اشیائے روز مرہ کے نرخ چیک کیے۔ مانیٹرنگ کے دوران گراں فروشی میں ملوث مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر 17 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن سول لائنز کی حدود میں  ری فلنگ کرتے ہوئے محمد اشفاق جبکہ کچی بستی یزمان روڈ سے ملک رانجھا کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے گئے۔
تازہ ترین