• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ،درجہ حرارت میں کمی ،لوڈ شیڈنگ برقرار

ملتان (سٹاف رپورٹر ،نمائندگان،ایجنسیاں)ملتان سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی ،رحیم یار خان ،فیروزہ ،جلہ جیم ،میلسی و دیگر علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ،عبدالحکیم میں مٹی کے طوفان سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بلوچستان میںتیز آندھی سے 220 کے وی کی سبی کوئٹہ لائن ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبہ کے چھ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفان بادوباراں نے خوب ادھم مچایا  دوسری طرف بجلی اور گیس کی بندش اور ٹرپنگ نسے شہری پریشانی کا شکار ہیں تفصیل کے مطابق ملتان سمیت میلسی، فیروزہ ،رحیم یارخان شہر اور گردونواح کے علاقوں آباد پور،راجن پور کلاں، بدلی شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائوں اور ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیاگرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کاسانس لیااور بازاروں کی رونق بھی بحال ہوگئی ،علاوہ ازیں ملتان شہر سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی شیڈول سے زائد بندش نے صارفین کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے ۔ درجہ حرارت میں کمی اور بجلی کی طلب میں کمی آنے کے باوجود ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کے درجنوں فیڈر کو 3سے 4گھنٹے بند کرنا معمول بن گیا ہے ۔ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی بیشی سے بھی صارفین شدید پریشان ہیں،کوٹ ادو میں بجلی کیساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کو شدید کا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،شاہجمال اور گردو نواح کی بجلی غیر اعلانیہ طور پر مسلسل 13گھنٹےبجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلافشہریوں  مرید حسین ندیم بھٹہ،رانا محمد الیاس ،رانا عبدالجبار،یا سین شہباز و دیگر نے شدید احتجاج کیا 
تازہ ترین