ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازیخا ن کے نائب صدر عامر کریم ملک نے کہا کہ کل 11جون کی صبح قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن واپسی پر شدید گرمی اور وزہ کی حالت میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارکنان فقید المثال استقبا ل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ہماری تحریک قصاص سے بچ نہیں پائیں گے،اب اگر سڑکوں پر آئے تو سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گھروں کو نہیں لوٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہما را مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور اسکی روشنی میں عدالت کے حکم پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے تما م ملزمان سے تفتیش کی جائے انہوں نے کہا کہ عید کے بعد تحریک قصاص کے فیصلہ کن مرحلے کا اعلان ہو سکتاہے۔