• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کیلئے بھیجے جانیوالا نام مسترد کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے بھیجے جانیوالے نام کو مسترد کردیا ہے اور ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے چارٹرڈ فرم کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے محمد یارکی سمری منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی جسے چیف سیکرٹری پنجاب نے ایم ڈی کی اسامی کیلئے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے جبکہ ایم ڈی کی کیلئے معیار اور مطلوبہ قابلیت اور تعیناتی میں معاونت کیلئے چارٹرڈ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں جس کے باعث ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تعیناتی تعطل کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ۔
تازہ ترین