• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑوں پر برف باری

Latest News
گلگت.......گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑوں پر آج بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ہنزہ، گلگت، استور، اسکردو اور گوپس میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا ہوا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرار ہے۔ گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی علاقوں بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور دیگر علاقوں میں پھر سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، نشیبی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

سردی سے بچنے کے لیے لوگ گرم کپڑوں اور روایتی انداز اپنا رہے ہیں، بعض بالائی علاقوں سے اب بھی برف کو نہیں ہٹایا جاسکا ہے اوررابطہ سڑکیں بند ہیں،جس سے لوگوں کو ادویات اور خوراک کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔

لوئر دیر، پاراچنار، گلگت میں آج بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گراہوا ہے۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ فاٹا، خیبرپختو نخوا اور بلوچستان میں بھی سردی عروج پر ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین